پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے بارڈر پر 40 سال سے جنگ جاری ہے، اسی وجہ سے یہاں کلاشنکوف کلچر آیا۔
اسد قیصر نے اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں علامہ راجہ ناصر عباس اور زبیر عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ خیبر پختون خوا میں کوئی ڈیولپمنٹ بھی نہیں ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک گھر کے 13 افراد شہید ہوئے، بونیر میں بڑی سطح پر تباہی ہوئی۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ اختر مینگل کے جلسے میں ہونے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔