• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کالا باغ ڈیم پر بیان کی وضاحت کریں: گورنر خیبر پختون خوا

گورنر خیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو
گورنر خیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم پر بیان کس حیثیت میں دیا ہے؟

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس وقت سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، یہ وقت سیلاب متاثرین کی بحالی کا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم پر بیان کس حیثیت میں دیا؟ اس ڈیم پر 3 صوبوں کو اعتراضات تھے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لوگوں کی توجہ سیلاب سے ہٹانے کے لیے وزیرِ اعلیٰ نے کالا باغ ڈیم کی بات کی، بیان پارٹی کا مؤقف ہے یا ذاتی رائے؟ وضاحت کی جائے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ہمارے صوبے کو امداد کی ضرورت ہے، وزیرِ اعلیٰ کو امداد نہیں چاہیے تو بتائیں کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کیوں کاٹی جا رہی ہیں؟

گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ بنوں میں گزشتہ روز افسوس ناک واقعہ پیش آیا، وزیرِ اعلیٰ کو اسمبلی میں پالیسی اسٹیٹمنٹ دینا چاہیے، علی امین دن میں ایک اور رات کو دوسری بات کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح کریں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ ہیں یا نہیں؟

قومی خبریں سے مزید