• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی اسپتال میں خورشید شاہ کی عیادت

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے سینئر سیاستدان خورشید شاہ کی مقامی اسپتال میں عیادت کی ہے۔

پی پی ترجمان کے مطابق کراچی کے اسپتال میں خورشید احمد شاہ کی صحت اور خیرت سے متعلق دریافت کیا۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر سینئر سیاستدان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دوسری طرف پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ اور سعید غنی سے ملاقاتیں کی ہیں اور کہا کہ صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑے۔

انہوں نے کہا کہ ریلیف سرگرمیوں میں شفافیت اور فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے، متاثرہ علاقوں میں مستقل بحالی کےلیےجامع منصوبہ بندی کی جائے۔

دورانِ ملاقات صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ سکھر اور روہڑی سمیت مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں اور ریلیف کیمپ فعال ہیں، حکومت سندھ تمام مشینری الرٹ اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیرِ بلدیات سعید غنی نے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو سندھ بھر کے اضلاع کے انتظامیہ سے رابطے پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے ہم اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید