• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کل 4 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کل پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کے جائزہ کے لیے جانے کا امکان ہے۔

بلاول بھٹو زرداری اپنے دورے کے دوران فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر اضلاع بھی جائیں گے۔

دورے کے دوران پی پی چیئرمین لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور تنظیموں سے متعلق اہم فیصلے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا لاہور میں 4 روزہ قیام کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید