• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی سے ٹیلیفونک رابطہ

افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی  اور اسحاق ڈار—فائل فوٹوز
افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی اور اسحاق ڈار—فائل فوٹوز

پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لیے 105 ٹن امداد روانہ کر دی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

دورانِ گفتگو اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں برادر افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے پاکستان کی جانب سے دلی تعزیت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے لیے 105 ٹن امداد روانہ کر دی، امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء، ادویات، ٹینٹ، کمبل اور میٹس شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید