• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات قابل مذمت ہیں، علامہ شبیر میثمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ بنوں اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے حکومت اور سیکیورٹی ادارے بلو چستان سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے اقدامات مزید تیز کریں، دہشت گردوں کے حملے انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے شرپسند عناصر معصوم شہریوں کے خون سے کھیل رہے ہیں اور وقفے وقفے سے اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی کوشش کرتے ہیں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت پاکستانی عوام ناکام بنائیں گے ، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید