• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: موٹروے پر ڈاکو 10 افراد کو اغواء کر کے فرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

رحیم یار خان میں سکھر ملتان موٹر وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان 10 افراد کو اغواء کر کے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ رحیم یارخان کے قریب بھونگ شریف پر واقع ایم فائیو موٹر وے پر پیش آیا جہاں 24 سے زائد ڈاکوؤں نے مسافروں کی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق ڈاکو 10 افراد کو اغواء کر کے فرار ہوگئے، جن میں دو مغویوں کا تعلق نواب شاہ سے ہے۔

واقعے کے بعد ترجمان موٹرسے پولیس کا کہنا ہے کہ ایم فائیو موٹروے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، موٹروے پر پولیس اور ریجنرز کی پیٹرولنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے ایم 5 سفر کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے، کسی بھی ایمرجنسی یا مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر کال کریں۔

قومی خبریں سے مزید