• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ہائی کمیشن نے سیلاب کے حوالے سے پاکستان کو مطلع کردیا

دریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑے جانے پر بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو مطلع کر دیا ہے۔ 

بھارت کی طرف سے جاری کیے جانے والے مراسلے کے مطابق بھارت کی دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں پانی چھوڑنے کی اطلاع ہے۔

سیلابی پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہو گا۔ وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارش کے سبب دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے پر بگلیہار ڈیم کے دروازے کھول دیے گئے، دریائےچناب پر بنے سلال ڈیم کے دروازے بھی کھول دیے گئے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے سبب دریائے چناب میں طغیانی ہے۔

 دوسری جانب بھارت سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا دریائے چناب میں داخل ہوگیا، بھارتی ہائی کمیشن کی پاکستان کو سیلاب سے متعلق وارننگ کے بعد وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کردیا۔

بھارتی اکھنور سے سیلابی ریلا پاکستان میں داخل ہونے کے بعد دریائے چناب، راوی اور ستلج میں کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

سیلابی ریلا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تباہی مچانے کے بعد کل سندھ میں داخل ہوگا، دریائے سندھ میں سیہون کے مقام پر طغیانی ہے، سیلابی صورتِ حال برقرار ہے۔

قومی خبریں سے مزید