کراچی میں نجی اسکول انتظامیہ کے خلاف ملازم کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر کو پیش آئے واقعے کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ بھائی نے اسکول انتظامیہ کے رویے پر الزام عائد کیا تھا، میرے بھائی نے لکھا تین افراد نے ذہنی ٹارچر کیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن ایسٹ کا کہنا ہے کہ نوجوان کی تحریر کا جائزہ، واقعے کی تحقیقات جاری ہے، اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔