اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشنز کے ذریعے بینکوں کو 266 ارب روپے فراہم کیے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشنز کے تحت بینکوں کو مجموعی طور پر 266 ارب روپے فراہم کیے ہیں، یہ رقوم 7 اور 14 روزہ مارکیٹ آپریشنز کے ذریعے شرح سود اور منافع پر دی گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق روایتی بینکوں کو 7 دن کے لیے 55.9 ارب روپے 11.06 فیصد شرح سود پر فراہم کیے گئے، جبکہ اسلامی بینکوں کو اسی مدت کے لیے 98.3 ارب روپے 11.14 فیصد شرح منافع پر دیے گئے۔
مزید برآں، روایتی بینکوں کو 14 دن کے لیے 57.4 ارب روپے 11.01 فیصد شرح سود پر اور اسلامی بینکوں کو 55 ارب روپے 11.13 فیصد شرح منافع پر فراہم کیے گئے۔