وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے مٹن اور بیف کی برآمد پر عارضی پابندی کی تردید کی گئی ہے۔
وزارتِ صنعت و پیداوار کے مطابق گوشت کی برآمد پر عارضی پابندی کی تجویز زیر غور نہیں، صوبائی سطح پر گوشت کی برآمد پر پابندی کی تجویز زیر غور آئی ہو گی۔
صنعت و پیداوار کی وزارت کا کہنا ہے کہ صوبے کی طرف سے ایسی کوئی تجویز ہم تک نہیں پہنچی، معاون خصوصی ہارون اختر ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے کاوشیں کر رہے ہیں۔
وزارتِ صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ آج بھی ہارون اختر خان نے ایکسپورٹ میں اضافے سے متعلق میٹنگ کی، وفاق گوشت کی ایکسپورٹ پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ لاہور میں عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں ذرائع وزارتِ پیداوار کا کہنا تھا کہ مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی ایکسپورٹ پر کچھ عرصے کے لیے پابندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔