اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے مسلسل چوتھے اجلاس میں بھی شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مرکزی بینک نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پالیسی کمیٹی نے رواں سال 5 کو ہونے والے مئی اجلاس میں شرح سود 1 فیصد کم کر کے 11 فیصد کیا تھا۔
اجلاس سے قبل کراچی چیمبر کی جانب سے شرح سود میں 2 فیصد کمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
کراچی چیمبر کے صدر ریحان حنیف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے پیشِ نظر شرح سود 9 فیصد ہونی چاہیے۔