• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہوچکا ہے، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہوچکا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شہریوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورننس کا بحران نہیں یہاں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہوچکا، ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ باجوڑ سے لے کر جنوبی وزیرستان تک لاکھوں لوگوں نے اپنا گھر کاروبار چھوڑا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نقل مکانی کی تکالیف جھیلیں، پشاور سے لے کر کراچی تک ٹھوکریں کھائیں۔

قومی خبریں سے مزید