وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں و سیلاب کے متاثرین کی بحالی ترجیح ہے، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی ہر قسم کی معاونت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
حالیہ بارشوں و سیلاب سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایسے متاثرین جو نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ان تک مالی معاونت پہنچانے کیلئے کمیٹی قائم کی جائے، وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کی مون سون کیلئے ابھی سے تیاری کرے، موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات، سیلاب کے نقصانات کم کرنے کیلئے دو ہفتے میں جامع لائحہ عمل بنائیں۔
اجلاس میں وفاقی وزراء احد چیمہ، عطا تارڑ، اویس لغاری، چیئرمین این ڈی ایم اے، چیئرمین نادرا اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی۔