لاہور ( نیوزرپورٹر)یو ایم ٹی کے صدر اور سابق صوبائی وزیر، ابراہیم حسن مراد نے پاکستان کے 60ویں یومِ دفاع کے موقع پر 1965ء کی جنگ کے شہداء، غازیوں اور افواج پاکستان کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر ہماری تاریخ کا سنہرا باب ہے جو جرات، قربانی اور اتحاد کی علامت ہے، جب پوری قوم نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے بے مثال یکجہتی اور عزم کا مظاہرہ کیا۔