وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست اور سیاست دونوں کی کامیابی صرف اسی وقت ممکن ہے جب سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کیا جائے۔
مریم نواز نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے احترام انسانیت، درگزر اور عدل کا درس دیا۔
انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ ممکن ہے۔
واضح رہے کہ رحمت للعالمین خاتم النبیین ہادی عالم نبی کریم حضرت محمد ﷺ کا جشن میلاد النبیؐ شایان شان طور پر انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں شہر شہر، گلی گلی چراغاں کیا گیا ہے جبکہ مساجد سمیت بلند عمارتوں، بازاروں اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار ہے۔
ملک بھر میں درود و سلام کی محفلیں آقائے دو جہاں سے محبت کے اظہار کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔