سکھر میں یومِ دفاع کی مرکزی تقریب میں 300 فٹ اونچا، 84 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا۔
یومِ دفاع کے موقع پر دادو، عمر کوٹ اور جامشورو سندھ یونیورسٹی میں بھی ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
حافظ آباد، منڈی بہاءالدین، کوٹ ادو میں بھی یوم دفاع پر جلوس، ریلیاں اور پاک فوج زندہ آباد پاکستان کے نعرے بلند کیے گئے۔
ادھر سیالکوٹ میں یوم دفاع کے موقع پر سیالکوٹ قلعہ پر ہلال استقلال کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس تقریب سے خطاب میں کہا کہ بنیان المرصوص آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔