• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلیف آپریشن کیلئے واسا لاہور کی خصوصی ٹیم گجرات بھجوادی گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) لاہور نے ریلیف آپریشن کے لیے خصوصی ٹیم گجرات بھجوا دی ہے۔

ترجمان واسا کے مطابق 7 افسران اور 50 اہلکاروں پر مشتمل تجربہ کار خصوصی ٹیم لاہور سے گجرات بھجوائی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق خصوصی ٹیم دیگر اضلاع کی ٹیموں کے ساتھ مل کر نکاسیٔ آب آپریشن مکمل کریں گی۔

دوسری طرف ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری ہاؤسنگ پنجاب کی ہدایت پر مشینری گجرات پہنچائی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ریلیف آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید