• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے چار روز بعد بھی گجرات میں کئی کئی فٹ پانی جمع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گجرات میں بارش کے چار روز  گزرنے کے بعد بھی شاہراہوں اور گلیوں محلوں میں پانی جمع ہے۔

فوارہ چوک، جیل چوک، کچہری روڈ، جناح روڈ، پرنس روڈ، محلہ بخشو میں اب بھی پانی موجود ہے۔

کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ شہر میں چھ اضلاع کی مشینری اور عملہ نکاسی آب کے لیے کام کر رہا ہے، ڈسپوزل اسٹیشن فعال ہیں، کئی علاقوں میں پانی میں کمی ہوئی ہے۔

کمشنر گوجرانوالہ نے مزید کہا کہ گلیوں میں کھڑے پانی کو بھی جلد نکال دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید