وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے رواں ماہ پشاور میں جلسے کا اعلان کر دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جلسہ ہو گا، بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ سیلاب کو مدِنظر رکھ کر جلسہ کریں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جلسے کی تاریخ کا اعلان 5 دن قبل کروں گا، جلسے کو پاکستان کی تاریخ کا یادگار جلسہ بنانا ہو گا۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی شروع کی گئی حقیقی آزادی کی جنگ کا میاب ہو گی۔