• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان امریکی سرمایہ کاروں کیلئے اقتصادی سفارت کاری کو آگے بڑھانے کیلئے پُرعزم ہے: سفیرِ پاکستان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

 سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، سفارت خانہ امریکی سرمایہ کاروں کے لیے قابل اعتماد طویل مدتی شراکت داری اور اقتصادی سفارت کاری کو آگے بڑھانے کےلیے پُرعزم ہے۔

امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر  رضوان سعید شیخ نے شکاگو میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر رضوان سعید شیخ نے پاکستان کے متحرک اور ترقی پذیر سرمایہ کاری کے ماحول کو اُجاگر کیا۔

سفیرِ پاکستان نے امریکی کاروباری اداروں کوآئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

قومی خبریں سے مزید