• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں اگلے 12سے 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا، سندھ، پنجاب، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں  بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ ہے، عوام احتیاط کریں۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، شارع فیصل، ملیر، گلستان جوہر کے مختلف علاقوں، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف میں ہلکی بارش ہوئی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش دوبارہ شروع ہوگئی ہے، شہری احتیاط برتیں، سفر ضروری ہو تو نکلنے سے قبل سڑکوں کی صورتحال ضرور دیکھیں، رہنمائی اور مدد کے لیے شہری ایمرجنسی نمبر 1915 پر کال کریں۔

قومی خبریں سے مزید