گریڈ 20 کے افسر اور سینئر پرنسپل بشیر احمد عباسی کو ڈائریکٹر اسکولز پرائمری کراچی مقرر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر اسکولز پرائمری کراچی حافظ معین گزشتہ ہفتے ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی کمپنیوں کےو فد نے ملاقات کی ہے۔
موسمی تبدیلیوں کے باعث لگے بندھے راستوں پر چلنے والے موسم بھی اپنے رنگ بدلنے لگے، ستمبر میں مون سون کے حالیہ تیور پر محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سندھ میں ستمبر کے دوران مون سون کی یہ شدت پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کےدل آج بھی بنگلادیشی بھائیوں کی محبت سےموجزن ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔
سینئر رہنما ن لیگ نے تقریب سے خطاب کے دوران میڈیا سے کیمرے بند کرنے کی درخواست کی، تاکہ متاثرین کو چیکس دینے کی ویڈیو نہ بنے اور متاثرین کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے کمانڈر یو اے ای نیوی میجر جنرل حمید محمد عبداللہ نے ملاقات نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی، اس سے قبل پاک بحریہ کے سربراہ نے مہمان کا استقبال کیا۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت پیر کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقدہ سنڈیکیٹ کے خصوصی اجلاس میں جامعہ کی قبضہ شدہ اراضی واگزار کرانے کی متفقہ منظوری دی گئی۔
چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سہو نے گریڈ 18 کے ایڈمن انچارج محمد ضیاءالحق کو سیکریٹری کے عہدے کا چارج دے دیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کےلیے گھر بنائے جانے کا مطالبہ کردیا۔
صدر آصف علی زرداری نے یو اے ای کی بحریہ کے کمانڈر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔ اعزاز دینے کی تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ ہے،عوام احتیاط کریں۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے بن قاسم کے علاقے میں اے ایس آئی محمد خان ابڑو کے قتل کےکیس کی سماعت کی۔ پولیس نے ملزم غلام قادر لاشاری کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کر دیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اعتراف کیا ہے کہ ہم نےپہلے ہی بہت دیرکردی، اسی وجہ سےڈاکوؤں کےخلاف آپریشن مکمل نہیں ہوسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فل کورٹ اجلاس میں 4 ججز کی طرف سے لکھے گئے خط پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
لاپتا افراد سے متعلق 14 درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، عدالت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔