وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
دوران ملاقات امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں ابتدائی طور پر 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق پاکستان سے سونا، تانبا اور دیگر معدنیات ایکسپورٹ ہوں گی، امریکی کمپنی پاکستان میں جدید پولی میٹلک ریفائنری قائم کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق معاہدہ روزگار، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور پائیدار ترقی کا ضامن ہوگا، امریکی کمپنی پاکستان میں طویل المدتی شراکت داری کی خواہش مند ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وفد میں شامل امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں کان کنی، انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
ایف ڈبلیو او اور امریکی کمپنی کے درمیان کریٹیکل منرلز پر تاریخی معاہدہ ہوا، امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے تانبے، سونے اور دوسری معدنیات کے ذخائر پر بریف کیا گیا۔
این ایل سی اور دوسری امریکی کمپنی کےدرمیان لاجسٹکس اور تعمیرات پر ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزار بھی شریک تھے۔