• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدآباد میں 4 گھنٹوں سے بارش، تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

حیدرآباد میں چار گھنٹے سے جاری بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقے، اہم شاہراہیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کی صورت حال کے پیش نظر ضلع بھر میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حیدرآباد شہر، لطیف آباد، قاسم آباد اور تعلقہ حیدرآباد میں کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 

قاسم آباد، سٹیزن کالونی، ٹھنڈی سڑک سمیت متعدد نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا جبکہ اہم شاہراہیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ اور بارش کی صورتحال کے باعث آج حیدرآباد کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید