• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھان سعید آباد کے قریب دائم شاخ آر ڈی 35 پر بڑا شگاف پڑ گیا

سیہون میں بھان سعید آباد کے قریب دائم شاخ آر ڈی 35 پر بڑا شگاف پڑ گیا، پانی کے دباؤ سے شگاف چوڑا ہو کر 50 فٹ تک بڑھ گیا۔

ذرائع محکمہ انہار کے مطابق مقامی افراد کی اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے کی کوشش جاری ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پکے کے متعدد دیہات پانی کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے، اطلاع کے باوجود ایریگیشن عملا جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکا ہے۔

شگاف بند کروانے کے لیے اہل علاقہ کی جانب سے متعدد کالز کی گئی، مگر ایریگیشن انجینئر فون نہيں اٹھا رہے۔

اہل علاقہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شگاف بند نہ ہوا تو متعدد دیہات ڈوب جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید