بھارت کی جانب سے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا گیا۔ وزارت آبی وسائل نے نیا الرٹ جاری کر دیا۔
دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔
بھارت کی جانب سے اس بار بھی پانی چھوڑنے کی اطلاع بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا تھا جس کے بعد حکومت نے الرٹ جاری کیا تھا۔
دوسری جانب پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے پر ملتان کے شیر شاہ بند میں آج دوپہر شگاف ڈالا جائے گا۔
شیرشاہ بستی، کھوکھراں بستی، گاگراں خان پور، قاضیاں کے علاقے خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ آبادی ہونے کے باعث دھماکا خیزمواد استعمال نہیں کیا جائے گا، مکینیکل طریقے سے شگاف ڈالا جائے گا، دریائے چناب کے قریبی علاقے پہلے ہی پانی سے بھر چکےہیں۔
سی پی او ملتان نے کہا کہ اکبر فلڈ بند اور شیر شاہ بند پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تریموں سے 5 لاکھ کیوسک سے اوپر کا ریلا دو روز تک ملتان کی حدود میں داخل ہو گا۔