• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کہہ رہے ہیں حکومت نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، چوہدری پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کہہ رہے ہیں، حکومت نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا۔

لاہور میں اسپیشل کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اس جیسا سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا، بلا تفریق سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ سیلابی علاقوں میں خود جا رہے ہیں، متاثرہ لوگوں کو سامان بھی پہنچایا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر نے مزید کہا کہ عام لوگ کہہ رہے ہیں حکومت نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، قصور موجودہ حکومت کا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت نے ٹی وی ٹاک شوز کے علاوہ کچھ نہیں کیا، حکمران اپنا حساب کیوں نہیں دیتے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ لوگ حکومت میں ہونے کے باوجود سیلاب متاثرین کےلیے کچھ نہیں کر رہے، گجرات کے لیے جو کچھ ہم نے کیا وہ ان کی سوچ ہے۔

قومی خبریں سے مزید