• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات نے کراچی کی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے

محکمہ موسمیات نے کراچی میں صبح سے ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش کورنگی اور سب سے کم فیصل بیس شاہراہ فیصل پر ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق کورنگی میں سب سے زیادہ 19 اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ فیصل بیس پر صرف 1 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید میں 15، کیماڑی میں 9، نارتھ کراچی میں 8 اعشاریہ 4 اور ناظم آباد میں 6 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اولڈ ایئرپورٹ میں 5 اعشاریہ 9، گلشن معمار میں 3 اعشاریہ 9، جناح ٹرمینل پر 2 اعشاریہ 2، پی ایف مسرور بیس پر 2 اور سعدی ٹاؤن میں 1 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید