• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم: ملزمان کی مبینہ فائرنگ، سرچ آپریشن کے دوران پکڑے گئے 2 زخمی ملزمان ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جہلم کے علاقے ڈھوک منور کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارمنٹ (سی سی ڈی) کی ٹیم پر ملزمان کی جانب سے مبینہ فائرنگ کی گئی، حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے قریبی پہاڑی علاقے میں فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے سرچ آپریشن کے دوران پکڑے گئے دو زخمی ملزمان اسپتال پہنچنے سے پہلے ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے کہا کہ ہلاک ملزمان پر دو روز قبل 4 افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

سی سی ڈی کے مطابق ملزمان پر میاں بیوی کو 2 بیٹوں سمیت گھر میں قتل کرنے کا الزام تھا۔

قومی خبریں سے مزید