• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور :خاتون کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے علاقے برکی میں ایک خاتون کو گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق ام ہانی نامی خاتون کو گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ دم توڑ گئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے شوہر زین اور سسر شفیق کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر ملزموں سے تفتیش شروع کر دی۔

قومی خبریں سے مزید