جنوب مغربی سندھ پر موجود ڈپریشن میں تبدیل ہونے والا مون سون سسٹم کراچی سے دور ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اب یہ سسٹم کراچی سے 60 کلو میٹر مغرب میں موجود ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ڈپریشن مزید مغرب میں بلوچستان کے ساحل کی طرف جائے گا اور چند گھنٹوں میں اس کے بتدریج کم ہو کر کم دباؤ کے سسٹم میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں کل ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا جب کہ سندھ کے بیشترحصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔