کراچی میں 8 ستمبر سے آج 10 ستمبر کی صبح 8 بجے تک کتنی بارش ہوئی ہے؟ ا س حوالے سے ریکارڈ سامنے آ گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق اس دوران سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 143.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلشنِ معمار میں 109.8 ملی میٹر، گلشنِ حدیدمیں 92 ملی میٹر، کورنگی میں 92 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 81.6 ملی میٹر اور ڈی ایچ اے میں74.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
اسی طرح شارعِ فیصل پر 64 ملی میٹر، ناظم آباد میں 60.5 ملی میٹر ، سعدی ٹاؤن میں 60.2 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 58.8 ملی میٹر اور اولڈ ایئر پورٹ پر 58.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں 47.2 ملی میٹر، ماڑی پور میں 45 ملی میٹر اور جناح ٹرمینل پر 38.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔