وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 9 مئی کے بعد سے آج تک میرا پاسپورٹ بلاک ہے، اگر جرگے میں افغانستان جانا پڑا تو کیسے جاؤں گا۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیا ہے لیکن ابھی تک مجھے نہیں مل رہا، افغانستان میں جرگہ میں شرکت کے لیے پاسپورٹ ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اجازت دی تو پھر بغیر پاسپورٹ کے افغانستان جاؤں گا۔ بانی سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔