• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ماڈل ٹاؤن میں شوہر اپنی بیوی کا زیور چرانے کے الزام میں گرفتار

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں شوہر اپنی بیوی کا زیور چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے دو سال پہلے دیپالپور کے رہائشی سے شادی کی تھی، خاتون کے مطابق گھر سے کسی نے زیورات چوری کیے، تھانہ ماڈل ٹاؤن میں 80 تولہ زیورات کی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر کو شامل تفتیش کیا گیا تو ملزم نے اعتراف کر لیا، ملزم کی نشاندہی پر گھر ہی سے 55 تولہ زیور اور 15 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید