کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں بارش کی وجہ سے دو منزلہ بوسیدہ عمارت گرگئی۔
پلیس کے مطابق رہائشیوں نے پہلے ہی عمارت خالی کردی تھی، عمارت کے ملبے تلے کسی کے دبے ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
ملتان کے علاقے جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، کشتی میں 19 افراد سوار تھے۔
عراقی ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محند غالب محمد رد الاسد جو دورہ پاکستان پر ہیں انھوں نے بدھ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔
پاکستان اس وقت تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار ویب لنکس کو بلاک کر رہا ہے اور یوٹیوب، فیس بُک اور ایکس جیسے پلیٹ فارمز پر پابندیاں لگا رہا ہے ۔
کورنگی کراسنگ سے ایم 9 کاٹھور تک 39 کلو میٹر طویل شاہراہ بھٹو سندھ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ اس کی لاگت 55 ارب روپے ہے اور ملیر ندی میں اس کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
کراچی اوپن ڈسٹرکٹ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے محمد حسین مرزا کو ان کی تقرری پر مبارک باد پیش کی گئی ہے۔
شمالی بحیرہ عرب پر موجود ڈپریشن 6 گھنٹے کے دوران مغرب کی جانب بڑھا ہے۔
ملتان کی تحصیل جلالپور میں پانی کا دباو بڑھنے اور حفاظتی بند مضبوط نہ ہونے سے بند ٹوٹنے کا خدشہ ہے، متاثرین سیلاب زدہ علاقوں میں پھنس گئے۔
پی ٹی آئی کے بعض اراکین نے بانیٔ تحریکِ انصاف کی جیل سے پیغام رسانی اور سوشل میڈیا پوسٹ پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اجلاس کی درخواست اسرائیل کی قطر پر بلا اشتعال، غیر قانونی جارحیت کے پیش نظر کی گئی، سلامتی کونسل ہنگامی اجلاس طلبی کی درخواست الجزائر، صومالیہ سے مل کر کی ہے۔
علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو ناجائز سزائیں دے کر سیٹوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا آئندہ کچھ دنوں تک اگلا لائحہ عمل دوں گا،
خاتون کے شوہر کو شامل تفتیش کیا گیا تو ملزم نے اعتراف کر لیا، ملزم کی نشاندہی پر گھر ہی سے 55 تولا زیور اور 15 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار نے بھی مشورہ دیا آپ ٹی روم میں یہ باتیں کیا کریں، سب کے سامنے ہے کہ چیزیں کیسے جا رہی ہیں، بار ایسوسی ایشنز کی باڈیز احتساب کا سب سے مناسب فورم ہیں۔
اونچی آواز میں ملکہ ترنم نورجہاں کا گانا سننے کےشوقین شہری کو ایک رات کیلئے حوالات کی ہوا کھانا پڑ گئی،
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کی شاہراہِ بھٹو کے ایک حصے کے بارش میں بہہ جانے کی خبر میں صداقت نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 9 مئی کے بعد سے آج تک میرا پاسپورٹ بلاک ہے، اگر جرگے میں افغانستان جانا پڑا تو کیسے جاؤں گا۔
پاکستان اور فرانس کے درمیان آثار قدیمہ کے میدان میں تعاون ایک نئے سنگِ میل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سائنسی تعاون کے اتاشی نے کراچی میں انڈس بیسن (MAFBI) میں فرانسیسی مشن کے سربراہ ڈاکٹر اورور ڈیڈیئر سے ملاقات کی اور سندھ میں 2025 کے مشترکہ فیلڈ ورک سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔