• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی چینی وزیر انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ سے ملاقات

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بیجنگ میں چینی وزیر انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ سن ہیان (Sun Haiyan) سے اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور معاہدوں پر عمل درآمد کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

چینی وزیر سن ہیان نے کامران ٹیسوری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان میں عوامی گورنر کے طور پر مشہور ہیں اور یہ عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت دے رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ خوارج پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، افواجِ پاکستان اور عوام دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

ترجمان گورنر ہاؤس سندھ نے بتایا کہ گورنر سندھ نے چینی وزیر کو پاکستان آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی، کامران ٹیسوری نے چینی وزیر کو برنس روڈ کراچی پر کٹا کٹ اور کڑک چائے کی بھی پیش کش کی۔

قومی خبریں سے مزید