• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبر اور دیگر احتجاجی کیسز کی سماعت

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر اور دیگر احتجاج کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 3 کیسز پر سماعت کی۔ 

تھانہ کوہسار کے مقدمے میں پیش ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں۔ کیس کی اگلی سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے۔ 

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔ 

تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں عدالت نے 41 ملزمان پر فرد جرم عائد کی، عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا۔  

کیس کی مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ 

تھانہ کوہسار کے مقدمے میں پیش ہونے والے ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ کیس کی آئندہ سماعت پر شہادتیں ریکارڈ کی جائیں گی۔ 

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ 

پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے سردار مصروف خان، زاہد بشیر ڈار اور مرتضیٰ طوری پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید