• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آصف علی زرداری آج چین جائیں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر آج سے اکیس ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے ۔

دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت شنگھائی، چنگڈو اور سنکیانگ کے دورے میں چین کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون اور پاک چین اقتصادی راہداری پر تبادلۂ خیال ہوگا، دونوں ممالک کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر بھی بات کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی صدر مملکت کے ساتھ چین کا دورہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید