• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کے وزیراعظم آج واشنگٹن جائیں گے، صدر ٹرمپ سےملیں گے

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آج واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان اسرائیل کے قطر پر حملے اور غزہ میں جنگ بندی مذاکرات پر بات چیت کا امکان ہے۔

دوحہ میں حماس قیادت پر اسرائیلی حملے میں شہید چھ افراد کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق نمازِ جنازہ میں امیر  قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اعلیٰ سرکاری عہدے داروں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

شہداء میں حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے ہمام الحیا، قطری سیکیورٹی اہل کار بدر سعد الحمیدی اور دیگر سیکیورٹی گارڈز شامل تھے۔

حماس کا کہنا ہے قیادت پر حملے سے بھی غزہ جنگ بندی کے لیے اُس کی شرائط تبدیل نہیں ہوں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید