• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے وفاق سے زیرِ آب علاقوں کیلئے بجلی کے بِل معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے: آصفہ بھٹو

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاق سے زیرِ آب علاقوں کے لیے بجلی کے بِل معاف کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

 آصفہ بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فوری ریلیف دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کی عالمی اداروں سے مدد کے لیے فوری رابطوں کا کہا ہے، پیپلز پارٹی اس سے متعلق صوبائی و قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قراردادیں پیش کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید