ڈپٹی میئر سلمان عبداللّٰہ مراد کا کہنا ہے کہ شاہراہ بھٹو پر قائدآباد سے ایم نائن تک کام چل رہا ہے۔
سلمان عبداللّٰہ مراد نے بتایا کہ شاہراہ بھٹو پر جام گوٹھ کے قریب مسئلہ ہوا، معاملے کا کل ٹیکنیکل ٹیم نے معائنہ کیا، ٹیم کی تجاویز پر وزیرِاعلیٰ سندھ حتمی فیصلہ کریں گے۔
اُنہوں نے بتایا کہ کورنگی کاز وے ملیر ندی کے پانی کی وجہ سے بند کیا گیا، عوام کو جام صادق پل سے گزارا جا رہا ہے، آج رات یا کل صبح تک کاز وے کو کھول دیا جائے گا، کاز وے کو بھی شاہراہ بھٹو کے ساتھ جوڑا جائے گا۔
ڈپٹی میئر نے بتایا کہ ایس ایس جی سی نے لائن ڈالنے کے لیے تمام ٹاؤنز سے این او سی لیے، جس ٹاؤن کو روڈ کٹنگ کی مد میں پیسے ملے ہیں ان کی ذمےداری ہے کہ وہ سڑکیں تعمیر کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ پچھلی بار کے ایم سی کے کام میں ایک ایشو آیا تو میئر نے متعلقہ عملے کو معطل کیا۔