بھارتی ریاست کیرالہ میں ’پائتھن‘ (اژدھے) کو مار کر اِس کا گوشت پکانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ جنگلات کے حکام کا بتانا ہے کہ ملزمان پرمود اور بِنیش مقامی باشندے ہیں۔
اِنہوں نے بدھ کی شام اپنے گھروں کے قریب ایک پائتھن کا شکار کیا اور بعد ازاں اسے کاٹ کر اِس کے گوشت کا سالن بنا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ جنگلات کے حکام کو اطلاع ملنے ٹیم نے چھاپہ مارا اور اژدھے کے گوشت سے تیار کردہ ڈش قبضے میں لے لی۔
بھارتی حکام کے مطابق واقعے پر جنگلی حیات کے تحفظ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔