• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کیلئے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کا امکان روشن: ذرائع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے لیے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کا امکان روشن ہوگیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن نے سی اے اے اور پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی ایف اے اے کے حکام نے لائسنسنگ، سیفٹی اوور سائٹ اور فلائٹ اسٹینڈرڈ کو مستند قرار دے دیا ہے۔ ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم نے سی اے اے کے تمام شعبہ جات کا آڈٹ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایئر لائن کے شعبہ جات کا بھی سیفٹی آڈٹ کیا، امریکی حکام نے ڈی جی سی اے اے اور قومی ایئر لائن کے سی ای او سے بھی ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف اے اے پاکستان سول ایوی ایشن کے اقدامات سے مطمئن رہی اور امریکی فیڈرل ایوی ایشن ٹیم اپنے نتائج سے متعلق جلد سی اے اے کو آگاہ کرے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن سمیت پاکستانی ایئر لائنز پر امریکا میں لگی پابندی ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید