کراچی وسطی کے علاقے لیاقت آباد نمبر پانچ میں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان ڈیڑھ کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق سنار کے 2 ملازمین کسٹمر کو رقم دینے جا رہے تھے، دونوں ملازمین موٹر سائیکل پر تھے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ملزمان نے روک کر رقم چھین لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں۔