بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کی جوڑی کو شروع سے ہی مداح بہت پسند کرتے آرہے ہیں۔
2015 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’دل والے‘ میں بھی شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا۔
اس فلم کا ایک گانا ’گیروا‘ جو کہ بہت زیادہ مشہور ہوا تھا اب اس پر ہونے والے خرچے کی تفصیل سامنے آئی ہے۔
گروور اور اس کی اہلیہ کے ساتھ بات چیت کے دوران، فرح نے اس کے مشہور گیروا گانے کی کوریوگرافی کے بارے میں یاد دلایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اب حال ہی میں ایک ویڈیو میں بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ فرح خان نے فلم ’دل والے‘ کے گانے سے متعلق بتایا ہے کہ یہ گانا آئس لینڈ میں شوٹ ہوا۔
فرح خان کا کہنا تھا کہ یہ واحد بھارتی گانا ہے جو آئس لینڈ میں شوٹ ہوا، کتنا مہنگا ہے آئس لینڈ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئس لینڈ مہنگی ترین جگہ ہے، ہم نے صرف 2 لوگوں کی شوٹنگ کی اور صرف اس ایک گانے کا بجٹ 7 کروڑ روپے تھا۔
واضح رہے کہ ایکشن، رومانٹک اور کامیڈی فلم ’دل والے‘ میں شاہ رخ خان، کاجول، ورون دھون اور کریتی سینن شامل تھے۔