• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم اتنے حقیر کیوں ہوگئے کہ آج اپنے بہن بھائیوں کا دفاع کرنے سے بھی قاصر ہیں: احسن اقبال

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال  نے کہا ہے کہ آج مغرب کے عوام ایک جگہ ہیں اور غزہ کے عوام بے بس ہیں، ہم اتنے حقیر کیوں ہوگئے کہ آج اپنے بہن بھائیوں کا دفاع کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

لاہور میں نیشنل ویمن سیرت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے توفیق دی کہ آج ذکر مصطفیٰﷺ میں مجھے شریک ہونے کا موقع ملا، ہم نبی کریم ﷺ  سے عشق کرتے ہیں لیکن یہ عشق ہمیں رشوت اور ملاوٹ کرنے سے نہیں روکتا۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج ہمیں کیوں نبیﷺ  سے محبت اپنے علم اور تعلیم کے شعبے میں کمی کا حساس نہیں دلاتی، ہم کیوں نبیﷺ کی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے کیونکہ ہم نے قرآن پاک کو کبھی ترجمے کے ساتھ نہیں پڑھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہنگامہ آرائی، توڑ بھوڑ اور سڑکوں پر ہلڑ بازی کرنا سب اسلامی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے، وہ روایت جس میں ہم نے دین اور دنیا کو سمیٹا ہوا تھا اس کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو جدید ذہن ہے وہ مذہب سے نہیں جڑ رہا، اس پر مغرب کے اثرات زیادہ ہیں، ہم نے کبھی نبی کریمﷺ کی سیرت کو گرین اکنامی کے طور پر پیش ہی نہیں کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کاروبار میں خریدو فروخت کی بھی اخلاقیات ہوتی ہیں جس پر ہم عمل نہیں کرتے، نبی کریم ﷺ نے جنگ ہو یا تعلیم کا میدان خواتین کو ہر طور سے قبول کیا۔

قومی خبریں سے مزید