اسلام آباد سے دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔
ذرائع کے مطابق کپتان نے کراچی ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور طیارے کی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل لینڈنگ کے لیے ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ایمبولینس بھی طلب کیے گئے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کو ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے فوری طبی امداد دے کر اسپتال روانہ کردیا۔
ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پرواز کچھ ہی دیر بعد روانہ ہو جائے گی۔