• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکردو کشتی حادثہ: جاں بحق شہری کی میت 38 روز بعد کراچی پہنچا دی گئی


اسکردو میں 4 اگست کو کشتی حادثے میں جاں بحق احمر لودھی کی میت گلشن اقبال کراچی میں ان کے گھر پہنچا دی گئی، احمر کی لاش 37 دن بعد 12 ستمبر کو ڈوبنے والے مقام سے ہی ملی تھی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 اگست 2025 کو حادثے میں میاں بیوی ڈوب گئے تھے، خاتون کی میت 5 اگست کو اسی مقام سے نکال لی گئی تھی، جبکہ احمر کی لاش 37 دن بعد 12 ستمبر کو ڈوبنے والے مقام سے ملی۔

متوفی کے والد یاسر لودھی نے کہا کہ میرا بیٹا 4 اگست کو اہل خانہ کے ساتھ اسکردو گیا تھا، کچورا لیک میں غیر قانونی ڈرافٹنگ کی جا رہی تھی، ان کے پاس کوئی سیفٹی کی چیزیں موجود نہیں تھی جو تھا سب ناکارہ تھا۔

یاسر لودھی نے کہا کہ میں نے خود اپنے بیٹے کو اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا، اسکردو میں ریسکیو 1122 کے پاس کوئی سہولیات نہیں تھیں۔

قومی خبریں سے مزید