• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف کر دیے، اویس لغاری

وزیراعظم کی ہدایت کے بعد وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیے۔

اویس لغاری نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بروقت اور عوام دوست فیصلے پر شکر گزار ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بجلی بل واپس ہوں گے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ پاور ڈویژن فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے گا۔

واضح رہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے بجلی کے بلوں کی وصولی فوری روکنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں کیلئے بجلی بل پیکیج کا حتمی اعلان ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید